ٹاپ سٹوریز
عمران خان پر بادی النظر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں پٹیشنر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستوں میں دلائل تقریباً ایک جیسے ہونے کے باعث ایک ساتھ سنا گیا، ضمانت کی درخواستوں پر عمومی طور پر فیصلہ فوری سنا دیا جاتا ہے، اس کیس میں چونکہ وکلاء کے دلائل 8 گھنٹوں سے زائد پر محیط تھے اس لیے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکلاء کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق صرف مسلح افواج کے افسران پر ہوتا ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے سیکشن 1 سب سیکشن 2 کے تحت اس کا اطلاق پاکستان کے ہر شہری اور حکومتی عہدیداروں پر ہوتا ہے، استغاثہ کا مقدمہ ہے کہ سائفر درخواست گزار پر بھروسہ کرکے ان کو سونپا گیا تھا۔
عدالتی آرڈر میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ کے مطابق درخواست گزار نے بطور وزیر اعظم سائفر کی معلومات کو حاصل کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی