Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

Published

on

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت چھ ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔

کراچی اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ کرامت کو قتل کرڈالا،مقتول ڈیوٹی ختم کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے گولیاں مار دیں۔

مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پرپانچ گولیاں لگیں مقتول ایک بچے کا باپ اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔ مقتول کا آبائی تعلق خیبر ایجنسی سے تھا اہلے خانہ نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے پانچ خول برآمد کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا،شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں پانچ زخمی سمیت چھ ڈاکو گرفتار کرکے اسلحہ موٹرسائیکلیں ،چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین