Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ابوظہبی کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ

Published

on

ابوظبی نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرلیا،  اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

اماراتی نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین