Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایئرپورٹس کے گرد پرندوں کی بہتات، برڈ ہٹ کے واقعات بڑھ گئے، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر نقصان

Published

on

ملک کےمختلف ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بتدریج اضافہ،گذشتہ 6ماہ کے دوران قومی ائیرلائن سمیت دیگر ائیرلائنز کےجہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 61واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پرپرندوں کی بہتات اوران کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات دوبارہ بڑھ چکے ہیں.

گذشتہ 6ماہ کے دوران پی آئی اے سمیت دیگرائیرلائنز کے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 61واقعات پیش آئے، صرف پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ 39 واقعات رونما ہوئے.

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا ہوا،اس دوران 4واقعات ایسے بھی ہوئے جس میں طیاروں کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اوراسی سبب جہازوں کو عارضی طورپرگراونڈ کرنا پڑا،جس کے سبب بیشترپروازیں منسوخ کرنا پڑیں.

سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہوئے،دوسرے نمبرپرلاہور کے علامہ اقبال پرزیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے،6ماہ کے دوران کراچی ائیرپورٹ پرکل 19 اور لاہور ائیر پورٹ پر 17 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے.

اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر6 ماہ کے دوران 5 واقعات رپورٹ ہوئے،سیالکوٹ ائیرپورٹ پرایک،سکھرائیرپورٹ 2،کوئٹہ ائیرپورٹ پر4،پشاورائیرپورٹ پر1جبکہ ملتان ائیرپورٹ پر2واقعات رپورٹ ہوئے.

ذرائع کے مطابق مون سون کی آمد کے ساتھ ہی ان واقعات میں مزد اضافہ متوقع ہے،جوکہ فضائی آپریشن کے لیے شدید خطرات کا باعث بن سکتے ہیں،سول ایوی اتھارٹی بھی بارہا خصوصی آلات نصب کرنے کے اعلانات کرچکی ہیں،تاہم اس تناظر میں کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جاسکے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے باعث قومی ائیرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہی،برڈ ہٹس کے سبب پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتاہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین