Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

7 ارب روپے چوری اور ملک پر حملے کا ملزم جیل میں ایکسرسائز مشین مانگتا ہے، مریم نواز

Published

on

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم  کرنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہو چکی، نواز شریف کو چور کرنے والا 190 ملین پاؤنڈز چوری میں پکڑا گیا تو ٹانگ پر پلستر چڑھا لیا اور پھر نو مئی کرادیا۔7 ارب کی چوری اور ملک پر حملہ کرنے والا جیل میں ایکسر سائز مشین مانگتا ہے۔

جلالپور جٹاں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  معلوم نہیں تھا جلالپور جٹاں  کے لوگوں میں اتنا جذبہ موجود ہے، 21 اکتوبر کےجلسے کے بعد پہلی بارعوام سے بات ہور ہی  ہے،21 اکتوبر کو سڑکیں چھوٹی پڑ گئی تھیں   موٹر وے چوک ہوگئی تھی،21 اکتوبر  کو پورے پاکستان میں ٹرانسپورٹ ختم ہوگئی تھی،نوازشریف کی وطن واپسی پر میری آنکھوں میں خوشی کے  آنسو تھے،  مخالفین کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی،دشمنوں نے کہا تھا نوازشریف تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں،مخالفین  نے کہا تھا نوازشریف کبھی وطن واپس نہیں  آئیں گے،سازش کرنے والوں نے دیکھا نوازشریف کس عزت سے واپس آئے،نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوچکی۔

مریم نواز نے پارٹی کی پچھلی حکومتوں میں کئےگئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو ترقیاتی منصوبے دیئے، موٹر ویز کا جال بچھایا،نوازشریف نے قوم کو سی پیک اور میٹرو بس جیسے منصوبے دیئے،نوازشریف نے قوم کیلئے قربانیاں دیں،الیکشن میں عوام نے ہمیشہ نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔

مریم نواز نے نواز شریف پر بنے مقدمات پر پارٹی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر جیل بھجوایا گیا،کون سی جیل ہے جس میں نوازشریف کو نہیں رکھا گیا،نوازشریف نے 11 سال جلا وطنی کاٹی،سوچتی ہوں ملک میں نا انصافی ختم کرنا کتنا مشکل تھا،2016 میں پاکستان کے ساتھ پانامہ جیسا مذاق ہوا تھا،قوم جانتی ہے نوازشریف امانت دار ہے،نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا،نوازشریف پرخورد برد یاکرپشن کاالزام کبھی نہیں لگا۔

عمران خان پر کرپشن مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص نوازشریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا،جیل میں جو شخص اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی،نوازشریف آج بھی جھوٹے مقدمات بھگت رہا ہے،نوازشریف کو چور کہنے والا تاریخ کی بڑی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا،190 ملین پاؤنڈ کا پوچھیں تو معصوم سا منہ بناکرکہتا ہے پیسے پاکستان ہی تو آئے،جب چوری کا حساب مانگاگیاتوٹانگ پرپلسترچڑھا کر آگیا،اس شخص نے سزا سے بچنے کیلئے 9 مئی کا واقعہ   کرایا،اس شخص نے ملک کے ہرکونے میں  لوگوں کو اکسا کر آگ لگائی،اربوں ڈالر خرچ کردیئے،نوازشریف کیخلاف ثبوت نہیں نکال سکے،جس نے 7 ارب کی ڈکیتی کی،ملک پر حملہ کیا کہتا ہے جیل میں ایکسرسائزمشین دیں،اس شخص نے ڈاکے کیلئے بند لفافہ کابینہ کو دکھایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین