Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

رائیونڈ کا لیڈر چوتھی بار سلیکٹ ہونا چاہتا ہے، زمان پارک کے لیڈر نے انتقام کی سیاست کی، بلاول بھٹو

Published

on

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزرا اعظم نواز شریف اور عمران خان پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائیونڈ کا لیڈر 3 بار وزیراعظم بن چکا ، چوتھی بار سلیکٹ ہونا چاہتا ہے،جو پہلی ، دوسری ، تیسری بار فیل ہوچکا وہ چوتھی بار کیا تیر مارلے گا، زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی ، روایتی سیاست پر زور دیا گیا،وعدہ نئے پاکستان کا  مگر حکومت میں آکر وہی پاکستان چلایا جیسے چلتا آرہا تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول  بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لوئر دیر کے عوام سے 3 نسلوں کا رشتہ ہے، پیپلزپارٹی  نے غریب عوام کو ووٹ کا حق دلایا، بےنظیر بھٹو نے  ایک نہیں 2 آمرو ں کا مقابلہ کیا، لوئر دیر کے بزرگوں نے شہید بھٹو کا ساتھ دیاتھا،بے نظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، لوئر دیر کےلوگوں نے جنرل ضیا کی آمریت کا مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی جدوجہد کی وجہ سے خیبر پختونخوا کو شناخت دلوائی، بے نظیر  کی 30سال کی جدوجہد سے 18 ویں ترمیم بحال ہوئی، پیپلزپارٹی نے آمروں کے کالے قانون کو ختم کرایا،بی آئی ایس پی جیسا انقلابی پروگرام متعارف کرایا،سی پیک بنانے کا مقصد پسماندہ علاقوں کی ترقی تھا،لوئر دیر کو سازش کے تحت سی پیک سے دور رکھا گیا،آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی تھی،آصف  زرداری نے 18 ویں ترمیم کی صورت میں تہتر کا آئین بحال کرایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 8 فروری کو عوام پھر پیپلزپارٹی کو منتخب کریں گے، پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے وسائل کامالک بنایا،خیبر پختونخوا کا نام دے کر صوبے کوشناخت دی۔

بلاول بھٹو نے ملک کے سیاسی ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاست ذاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے،پاکستان میں تقسیم اور نفرت کی سیاست عروج پر ہے، دو جماعتوں کا ارادہ ہے الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لے سکیں،ہم نے کبھی انتقام نہیں لیا عوام کی خدمت پر توجہ دیتے ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے ماضی قریب میں اتحادی رہنے والی مسلم لیگ ن کے قائد پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ کا لیڈر چوتھی  بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے،رائیونڈ والا 3 بار وزیراعظم بن چکا ، چوتھی بار سلیکٹ ہونا چاہتا ہے،جو پہلی ، دوسری ، تیسری بار فیل ہوچکا وہ چوتھی بار کیا تیر مارلے گا،میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں  نے دو تہائی اکثریت دلائی تھی، تیمر گرہ:میاں صاحب کو باہر جاکر 10 سال ارام کرنا پڑا، تیسری بار بھی آر او الیکشن کے ذریعے وزیراعظم بنے،نوازشریف نے اب بھی وہی کرنا ہے جو 3 بار کیا تھا،نوازشریف کا اب بھی مطالبہ ہے مجھے دو تہائی اکثریت دو،نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے تو معلوم ہے کیا ہوگا،میاں صاحب نے چوتھی بار بھی انہی سے لڑنا ہے  جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کو بھی تنقید کی زدمیں رکھا اور کہا کہ عوام نے زمان پارک اور رائیونڈ دونوں کے وزیراعظم  کو برداشت کیا، نوازشریف مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے لندن کے ایون فیلڈ میں پہنچ گئے،زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی ، روایتی سیاست پر زور دیا گیا،وعدہ نئے پاکستان کا  مگر حکومت میں آکر وہی پاکستان چلایا جیسے چلتا آرہا تھا، ذاتی دشمنی اور انا کی پرانی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا چاہتے ہیں،زمان پار ک اور رائیونڈ کے  وزیراعظم میرے مخالف نہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان آج معاشی بحران کا شکار ہے، اتحادی حکومت میں خزانے کی ذمہ داری ن لیگ کی تھی  جو ناکام رہی،پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر لوئر دیر کی تقدیر بد ل دے گی، خواتین کیلئے تعلیم اور روزگار کا بندوبس کریں گے، حکومت میں آکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کریں گے،عوام سے روٹی ، کپڑا اور مکان کاوعدہ پورا کریں گے،پیپلزپارٹی کا مقابلہ ، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے یہ بہت غلط پیغام ہے کہ ن لیگ کے ورکر ز وزارت سنبھال رہے ہوں، پی آئی اے یونین بتا رہی  ہے یہ پی آئی اے  کو  بیچ نہیں  بلکہ خریدنے کی کوشش  میں ہیں،ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے،چاہتے ہیں پی آئی اے یونین سے بات کی جائے ان کے مؤقف کو عزت دی جائے ،نجکاری کی وزارت میں میاں صاحب کا خاص بندہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین