Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

ایف آئی اے انکوائری ختم کرانے کے نام پر ایک کروڑ روپے لینے والا ملزم گرفتار

Published

on

بارجز(بحری جہازوں)کی غیرقانونی کٹنگ کے معاملے پررجسٹرڈ انکوائری میں ایف آئی اے کا نام استعمال کرنے والاملزم گرفتارکرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی کی ہدایت پرکرپشن کے خلاف مہم جاری ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی نگرانی میں صدر کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی،جس کے دوران اینٹی کرپشن کی 6بارجز(بحری جہازوں)کی غیرقانونی کٹنگ کے معاملے پررجسٹرڈ انکوائری میں ایف آئی اے کا نام استعمال کرنے والاملزم گرفتارکرلیاگیا۔

ملزم محمد جُمن نےانکوائری ختم کرانے کےعوض زیرِ انکوائری افراد سے 1 کروڑ روپے نقد وصول کیے،ملزم کے قبضے سے ایف آئی اے کے نام پر وصول کیے گئے 1 کروڑ روپے میں سے 72 لاکھ روپے نقد اور 40 گرام گولڈ کوائن برآمد ہوئے۔

گرفتارملزم کے دوسرے ساتھی کنہیالال عرف کبیر کی تلاش جاری ہے،واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایف آئی اے نے ایک غیرقانونی نجی پورٹ کے خلاف کارروائی کی تھی،جہاں بحری جہازوں کواسکریپ کرکے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتاتھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین