معاشرہ
کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/anf-balochistan-raids-1.jpg)
اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں کے دوران پونے تین من منشیات تحویل میں لی،مستونگ(بلوچستان)میں چھپائی گئی 5من افیون اور2.5من چرس پکڑی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے،10کارروائیوں کے دوران425کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔
آفریدی چوک کراچی کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 66 کلو چرس برآمد کے ایک ملزم کو گرفتارکیاگیا، سپر ہائی وے کراچی پردوانورٹرزمیں چھپائی گئی 32 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی،جس کےدوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
شیریں جناح کالونی کراچی کے قریب ملزم کے بیگ سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی جبکہ کراچی میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 3 کلو ہیروئن اور 240 گرام آئس تحویل میں لی گئی۔
بلوچستان کےعلاقے نوشکی روڈمستونگ میں واقع ایک مکان میں چھپائی گئی 100 کلو چرس اور 200 کلو افیون قبضے میں لی گئی،منشیات کی بھاری کھیپ ممکنہ طورپربیرون ملک اسمگل کی جانا تھی۔
لاہورکے بین الاقوامی ائیرپورٹ علامہ اقبال پربیک وقت دوکارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران پروازجی ایف 676کے ذریعے روانہ ہونے والے مسافرسے1کلو400گرام آئس جبکہ ایک دوسری پروازجی ایف 767کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والے مسافرکے ٹرالی بیگ سے 650گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ٹی چوک راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1 کلو 40 گرام ہیروئن اور 1 کلو 25 گرام آئس برآمد۔خاتون سمیت ملزمہ کوگرفتارکرلیاگیا۔
زخہ خیل خیبر کے علاقے میں چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد کی گئی، نادرہ چوک، طورخم کے غیرآباد علاقے سے 690 گرام آئس تحویل میں لی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ۔
-
کھیل11 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل9 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
تازہ ترین3 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
تازہ ترین4 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی