Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں کے دوران پونے تین من منشیات تحویل میں لی،مستونگ(بلوچستان)میں چھپائی گئی 5من افیون اور2.5من چرس پکڑی گئی۔

ترجمان اے این ایف  کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے،10کارروائیوں کے دوران425کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔

آفریدی چوک کراچی کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 66 کلو چرس برآمد کے ایک ملزم کو گرفتارکیاگیا، سپر ہائی وے کراچی پردوانورٹرزمیں چھپائی گئی 32 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی،جس کےدوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

شیریں جناح کالونی کراچی کے قریب ملزم کے بیگ سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی جبکہ کراچی میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 3 کلو ہیروئن اور 240 گرام آئس تحویل میں لی گئی۔

بلوچستان کےعلاقے نوشکی روڈمستونگ میں واقع ایک مکان میں چھپائی گئی 100 کلو چرس اور 200 کلو افیون قبضے میں لی گئی،منشیات کی بھاری کھیپ ممکنہ طورپربیرون ملک اسمگل کی جانا تھی۔

لاہورکے بین الاقوامی ائیرپورٹ علامہ اقبال پربیک وقت دوکارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران پروازجی ایف 676کے ذریعے روانہ ہونے والے مسافرسے1کلو400گرام آئس جبکہ ایک دوسری پروازجی ایف 767کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والے مسافرکے ٹرالی بیگ سے 650گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ٹی چوک راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1 کلو 40 گرام ہیروئن اور 1 کلو 25 گرام آئس برآمد۔خاتون سمیت ملزمہ کوگرفتارکرلیاگیا۔

زخہ خیل خیبر کے علاقے میں چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد کی گئی، نادرہ چوک، طورخم کے غیرآباد علاقے سے 690 گرام آئس تحویل میں لی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین