Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

’شکاری‘ قرض ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، حکام،بلاک کی گئی ایپس کی فہرست جاری

Published

on

وزیراعظم کے سٹرٹیجک ریفام سیل کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ حکام ان قرض ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور ان کی نشاندہی کریں گے جو عوام کے استحصال کے مقصد سے بنائی گئی ہیں۔

سلمان صوفی نے ٹویٹر پر لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) مزید ایسی ایپس کی نشاندہی کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں جو شہریوں کے استحصال کے واحد مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں گے

سلمان صوفی نے 43 “لون شارک ایپس” کی فہرست بھی شیئر کی جن کی شناخت ایس ای سی پی نے کی تھی اور شکاری قرض کے طریقوں میں ملوث ہونے پر پی ٹی اے نے بلاک کر دیا تھا۔

اس سے پہلے، کئی رپورٹس کے بعد، حکومت کی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے آخر کار غیر قانونی لون ایپس کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا، اور ان میں سے 40 پر پابندی لگا دی، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ مسئلہ کتنا وسیع ہو چکا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے کہا کہ کچھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔

جب کہ ایپس بڑے پیمانے پر بینک کھاتے نہ رکھنے والے افراد کو فوری، کولیٹرل فری قرض کی پیشکش کرتی ہیں، ان قرض ایپلی کیشنز میں جس قدر تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا اسی تیزی کے ساتھ ان کے خلاف شکایات بھی بڑھیں کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتے ہیں اور وصولی کے لیے جارحانہ حربے بشمول دھمکیاں اور بلیک میلنگ، استعمال کرتے ہیں۔

ایس ای سی پی کو مئی تک لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دہندگان کے خلاف 1,415 اور غیر لائسنس یافتہ افراد کے خلاف 181 ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے عام لوگوں کو موبائل ایپ پر مبنی مائیکرو کریڈٹ اور نینو لون کی سہولیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

کمیشن نے ایسی غیر قانونی ایپس کے خلاف انکوائری شروع کی جہاں کمزور صارفین (کم/درمیانی آمدنی والے طبقے) نے پاکستان میں اپنے موبائل فونز سے ایسی ایپس کو 10 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

سی سی پی نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ان نینو لون موبائل ایپلی کیشنز سے متعلق معلومات شیئر کریں۔

حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران جو ایپس بلاک کی گئی ہیں ان میں آسان قرضہ کریڈٹ لونز، سلام لون۔ آن لائن لون ایپ، فیئر لونز، فاسٹ لونز،وہیل، پلاٹی لونز، ہرشا ٹیوب کوئیک منی، زین پارک ایزی انسٹنٹ ہیلپ، یور کیش، لون کلب، گیٹ ویلفیئر، مائی کیش، تازہ سنٹر، گیٹ منی سون، لینڈ ہوم، ڈیبٹ کیمپ سائٹ، آسان لیب ایزی اپلائی منی، کوئیک کیش، لون کریڈٹ کیش، کیش کریڈٹ آن لائن لون، مسٹر لون، ایزی موبائل لونز،منی بی، 567 سپہیڈ لون، فوری قرض آن لائن پرسنل لون، گلیکسی لون، ریکو باکس، ایزی اپلائی آن لائن، ایزی لونز کریڈٹ فاسٹ پے،ٹی کیش فوری انسٹنٹ لونز، لٹل کیش موبائل لونز، کیش پرو امیجی ایٹ اپروول، 99 فاسٹ کیش لون، فائن مور آن لائن کریڈٹ لونز، روز کیش لون کیش، ایپل قسط قرض، زیٹا لون ایزی کریڈٹ والٹ، ہمدرد لون، بی جی لون، سوئفٹ لونز فاسٹ لون، ڈسبر اور یو کیش شامل ہیں ۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین