Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بشام حملہ،آر پی او ہزارہ، ڈی پی او اپر، لوئر کوہستان اور ڈائریکٹر سکیورٹی داسو پراجیکٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان

Published

on

The option of giving relief on electricity is available to all provincial governments, the Federal Information Minister said

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بشام حملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی،انکوائری کمیٹی کی روشنی میں آراوپی او ہزارہ ڈویژن،ڈی پی او اپراور لوئر کوہستان کیخلاف کارروائی ہوگی،ڈائریکٹرسکیورٹی داسوپاور پراجیکٹ کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی میڈیا پر پاکستانی معیشت کے بارے مثبت خبریں آرہی ہیں،معیشت کے حوالےسے مثبت آثار آنا شروع ہوگئے ہیں،تمام عالمی جریدے وزیراعظم کی حکومت کی کارکردگی کے بارے مثبت تجزیہ پیش کررہے ہیں،بلوم برگ نے بھی مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ مہنگائی میں کمی اور ترقی میں اضافہ ہوگا،حکومت بننے کے بعد بزنس کے حوالےسے اعتماد بڑھا ہے،وزیراعظم شہبازشریف کو عالمی اداروں سے بات چیت کا تجربہ ہے،16 ماہ کی حکومت میں ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،معیشت کے حوالےسے بہتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روز نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی،نوازشریف،شہبازشریف نے ہمیشہ پاک چین دوستی کو اہمیت دی،وزیراعظم شہبازشریف داسو حملے کےبعد چینی انجینئرز کے پاس گئے،ملک میں کسی کوبھی امن و امان خراب نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ داسو حملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی،انکوائری کمیٹی کی روشنی پرچندافسران کیخلاف کارروائی ہوگی،آراوپی او ہزارہ ڈویژن،ڈی پی او اپراور لوئر کوہستان کیخلاف کارروائی ہوگی،ڈائریکٹرسکیورٹی داسوپاور پراجیکٹ کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ان افسران کیخلاف 15 روز میں ڈسپلنری ایکشن لیا جائےگا،ان افسران کیخلاف انضباطی کارروائی کاکہا گیا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعظم نے کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید سنجیدگی سے لیا جائےگا،خطے میں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،بارڈرپار سے جب جہاز آئے تھےتو اس کا بھرپور جواب دیا گیا تھا،چاہتے ہیں خطے میں مکمل طورپرامن رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں سی پیک کو ناکام بنانے کی سرتوڑکوششیں کررہی ہیں،پاک چین دوستی کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی ہیں،چینی ورکرز کو آئندہ مزید بہتر سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین