تازہ ترین
میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز
خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ ۔ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ خارجی نور ولی محسود کی کال کا فارنزک ٹیسٹ کرالیاگیا،جس میں ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے۔
فون کال میں خارجی نور ولی محسود، احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے،خارجی نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا۔
اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا،حکومت پاکستان کی جانب سے مذکورہ بالا کال پر قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فورینزک ٹیسٹ کروایا،فورنزک ٹیسٹ مثبت آگیا اور ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے،دہشت گردی کے میں ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی