شوبز
اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی تصدیق کردی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔
حال ہی میں ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔ دورانِ گفتگو اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں میں ہونے والی طلاقوں پر بھی بات کی اور بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو افسوس ناک قرار دیا۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل شادی کی عمر صرف سال، ڈیڑھ سال یا دو سال ہی نظر آتی ہے اس کے بعد شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی 7 سے 8 شادیاں ٹوٹیں جن کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے، کیونکہ میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بہت پیار کرتی ہوں۔
ریشم نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے تصدیق کی کہ فنکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سجل کی شادی ٹوٹی تو بہت دکھ ہوا، مجھے اس سے بہت پیار ہے وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے، اس کے ساتھ میں نے کام بھی کیا ہے۔
ریشم نے اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کی شادی ختم ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے علاوہ شوبز میں یا اس سے باہر جو شادیاں ختم ہوئیں ان کا مجھے بہت دکھ ہے، وہ ٹوٹنی نہیں چاہیے تھیں۔
خیال رہے کہ مارچ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی جوڑی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک تھی۔
مارچ 2022 سے ان کی علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاوّنٹ سے شادی سمیت ایک دوسرے کے ساتھ تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
اس جوڑے نے مسلسل طلاق کی گردشی خبروں کی نہ تو تصدیق کی تھی اور نہ ہی تردید، جس کی وجہ سے مداحوں کو امید تھی کہ فنکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی طرح آپس کی تمام تلخیاں بھلا کر پھر ایک ہو جائے گی لیکن اب اداکارہ ریشم نے ان کی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی