پاکستان
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد پوری نہ ہونے پر ہی ایڈہاک ججز لگائے جا سکتے ہیں، حامد خان
آٹھ پانچ کے فیصلے کے لیے نو آٹھ کرنے کے لیے چار ایڈہاک ججز کو تعینات کیا جا رہا ہے، سردار لطیف کھوسہ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر حامد خان نے ایڈہاک ججز کے تقرر پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ یہ کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہے. حامد خان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کا تقرر اُسی وقت کیا جاتا ہے جب سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد مکمل نہ ہو.
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کے تقرر کی ہمیشہ وکلا نے مذمت کی ہے اور گزشتہ دس برسوں میں ایڈہاک ججز کی بھرتی نہیں ہوئی. سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعنیاتی غیر آئینی ہے.
سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہے اور ایڈہاک ججز کی کوئی ضرورت نہیں.یہ توقع کرتے ہیں کہ جسٹس مقبول باقر بھی معذرت کر لیں گے. پہلی مرتبہ سن رہے ہیں کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پر پابندی لگا دینگے. یہ ہاری ہوئی فارم 47 کی حکومت ہے۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور سابق اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ پر جب یلغار ہوئی کالے کوٹ نے اس کا دفاع کیا. تیرہ رکنی بنچ کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور آٹھ پانچ کے فیصلے کے لیے نو آٹھ کرنے کے لیے چار ایڈہاک ججز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔
سردار لطیف خان کھوسہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ سینئیر جج ایڈہاک جج بن کر جونئیر جج کے ماتحت کام کریں کے. سابق اٹارنی جنرل پاکستان نے واضح کیا کہ نظر ثانی کی درخواست کو وہی تیرہ جج سنیں گے. پاکسان بار ایسوسی کونسل کے رکن اشتیاق اے خان نے کہا کہ حکومت نے ہر جگہ ریٹائرڈ لوگوں کو بیٹھا رکھا ہے. چیف جسٹس کے خلاف اٹھ پانچ کا فیصلہ آیا اور ریٹائرڈ ججز تعینات کر کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر عالم اور مقبول باقر کا انکار امید کی کرن ہے.. جوڈیشل کمیشن کے ارکان اس پروگرام کو ختم کریں اس سے ملک میں انارکی پھیلے گئی. صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ وکلا کو ایڈہاک ججز کے تقرر پر گہری تشویش ہے. ایڈہاک ججز کے ذریعے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور