Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اڈیالہ جیل حکام نے ملاقاتوں پر 3 دن کے لیے پابندی لگادی، مہربانو قریشی

Published

on

شاہ محمود قریشی کی فیملی کا کہنا ہے کہ آج ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ یہ لوگ تین دن کیلئے ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں کیونکہ سائفر کیس سے متعلق اپیل پر فیصلہ آنا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی مہر بانو کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔رات کو کوئی حکم جاری ہوا ہے کہ جیل میں 3 دن ملاقاتیں بند ہیں۔کوئی سیکورٹی تھریٹ ہے تاہم جیل حکام نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔ایک شخص کو بیوی، بیٹی، بہن سے کیا خطرہ ہوسکتا ہے، میری بیوہ پھوپھی اپنی عدت ختم کرکے یہاں آئی تھی لیکن وہ ملاقات نہ کر سکیں۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے ایسا کیا کر دیا کہ وہ اپنی بہن کو دلاسہ نہیں دے سکتے، ہم بہت دلبرداشتہ ہیں اور ہمیں نہیں ملنے دیا گیا۔ ہم اسد وڑائچ سے پوچھتے ہیں سیکورٹی رسک کیا ہے۔شاہ محمود قریشی ٹھیک ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔ہم سب کی جتنی چیکنگ کرنی ہے کرلیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین