معاشرہ

جعلی پاسپورٹ، ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والا افغان شہری پکڑا گیا

Published

on

ایف آئی امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی افغان پاسپورٹ کے حامل مسافرکوآف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے جناح ٹرمینل پرکارروائی کی جس کے دوران اٹلی جانے والے مسافرکو آف لوڈ کردیا،مسافراسحاق بارو فلائٹ نمبر ٹی کے 709کے ذریعے اٹلی جارہا تھا،مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا افغان پاسپورٹ جعلی نکلا جبکہ پاسپورٹ پراٹلی اسٹیمپ بھی جعلی نکلی،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ پاسپورٹ افغان ایجنٹ سے 5000 نارویجین کرونے کے عوض حاصل کیا، مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version