ٹاپ سٹوریز
آج رات 12 بجے کے بعد کوئی امیدوار جلسہ، جلوس، کارنر میٹنگ نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق آج 6فروری کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے ، جلوس ، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کانہ توا نعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد الیکشن کمپین، اشتہارات ودیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہے جس سے کسی خاص سیاسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکے علاوہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے (Poll Survey)پر بھی پابندی ہوگی ۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد پولنگ رزلٹ کی نشریات شروع کر سکتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جس میں یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسٹیشنوں کا (Progressive Result) اور مکمل غیر حتمی رزلٹ جاری کریں گے ۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرے گا اور خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور