پاکستان
روٹی کے بعد بیکری آئٹمز کی قیمت میں بھی کم ہوگی، وزیر خوراک پنجاب
پنجاب حکومت روٹی کی قیمت کم کرنے کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سرگرم ہوگئی، صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیرصدارت بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک پنجاب، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی انڈسٹریز، ڈپٹی کمشنر لاہور،بیکری ایسوسی ایشن اور 21 مشہور برانڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ ڈبل روٹی، رس اور بن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے،2 ماہ میں گندم، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں 30 سے 48 فیصد تک کمی ہوئی،روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کرائی، بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی ہر صورت کم ہوں گی۔
بلال یاسین نے بتایا کہ برانڈز نے قیمتوں میں کمی کیلئے پیر تک مشاورت کا وقت مانگا ہے،اسٹیک ہولڈرز کو 27 مئی تک قیمتوں میں رضاکارانہ کمی کا وقت دیا گیا ہے،بیکری مصنوعات اور بسکٹ برانڈز کی قیمتوں میں رضاکارانہ طور پر کمی کریں، پیر کو انتظامیہ کےساتھ بیٹھ کر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا تعین ہوگا۔
وزیرخوراک پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ کم قیمتوں پر بیکری مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائے گی،عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور