Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اقتدار میں آ کر کراچی سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کردیں گے، شہباز شریف

Published

on

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدار میں شہر قائد سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہرہے، یہاں کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کراچی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان بھر سے لاکھوں لوگ روزگار کے لیے یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی گیٹ وے ہے، نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کراچی کا امن بحال کیا، نواز شریف نے کراچی کو گرین لائن کا منصوبہ دیا، پارٹی قائد سے دھاندلی کے ذریعے اقتدارچھینا گیا، اب ان کی قیادت میں بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منشور جلد عوام کے سامنے آئے گا، کراچی سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، البتہ اب ہم سب مل کر قائد کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین