Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری تیار

Published

on

بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔

اوگرا گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد  اضافے کی تجویز حکومت کو بھیج چکا ہے، اوگرا نے سوئی نادران کیلئے  گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ  سوئی سدرن کیلئے گیس ٹیرف میں 45 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا تجاویز اگر من و عن منظور کی جاتی ہیں تو سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 415 روپے فی ایم بی بی ٹی یو اضافہ ہوگا اور سوئی سدرن کیلئے  گیس کی قیمت میں 417 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزہ لیا جارہا ہے کس سلیب کیلئے  کتنا ٹیرف بڑھایا جائے، فرٹیلائزر کیپٹو پاور کے نرخ میں زیادہ اضافہ ہوگا۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی ایل این جی پر سبسڈی  ختم کی جائے گی،گھریلو صارفین کو قدرتی گیس دی جائے گی۔

آئی ایم ایف بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دینے کے بعد پریس ریلیز میں کہا تھا کہ  پاکستانی حکام کو فوری طور پر لاگت کے ساتھ ٹیرف کو ہم آہنگ کرکے، توانائی سیکٹر کی لاگت کی بنیاد میں اصلاحات کرکے توانائی کے شعبے کی عملداری کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور سبسڈی صرف ٹارگٹڈ ہونی چاہئے۔

تونائی سیکٹر کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تجاویز بھی اس میں شامل تھیں جو درج ذیل ہیں۔

 (i) RLNG کی قیمت، 3,554 روپے فی ٹن؛ (ii) کوئلہ 1,951 روپے فی یونٹ سے 42,584 روپے فی یونٹ پر درآمد کیا گیا۔ (iii) مقامی کوئلہ 13,070 روپے فی یونٹ سے 1,220 روپے فی ٹن۔ (v) گیس 1,103 روپے فی MMBTU؛ (vi) فرنس آئل 109,947 روپے فی ٹن؛ (vii) امریکی ڈالر تا PKR، 286 روپے؛ (viii) پاک-سی پی آئی، 17.07 فیصد؛ (ix) US-CPI، 2.45 فیصد؛ (x) KIBOR، 19.4 فیصد؛ اور (xi) LIBOR، 4.5 فیصد۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین