پاکستان
میر کے شعر پڑھ کر سوچتا ہوں قیامت تک ایسے شعر نہیں کہہ سکتا، افتخار عارف
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023ء“ کے پہلے روز ”میر کی تین صدیاں“ پر سیشن کا انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت معروف شاعرہ زہرا نگاہ اور نامور شاعر افتخار عارف نے کی۔
تحسین فراقی، افضال احمد سید اور فراست رضوی نے عنوان کی مناسبت سے گفتگو کی ، مبین مرزا نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
زہرا نگاہ نے اپنی گفتگو سے الگ سماں باندھا اور میر کی آزاد اور خود مختار طبیعت کو بیان کیا۔
افتخار عارف نے کہا کہ میں غالب کو پڑھ کر ڈرتا ہوں مگر میر کو پڑھ کر میں ڈرتا نہیں بس پڑھتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ قیامت تک میں ایسے شعر نہیں کہہ سکتا۔
تحسین فراقی نے کہاکہ وحشت، غم عالم، وحشت کو سہارنا آسان نہیں، چاک گریباں جیسے اسلوب کے بغیر کلاسیکی شاعری کا تصور نہیں ، اس کے کئی شعراءنے اسلوب سے استفادہ کیا جن میں فیض احمد فیض سرفہرست ہیں۔
فراست رضوی نے کہاکہ شاعر کو کسی ایک اسلوب سے جوڑ دینا ٹھیک نہیں ، میر کا مرکزی اسلوب آہ وزاری ہے مگر ان کے کئی زیلی اسلوب بھی ہیں جن میں ترک وطن اور کائنات کے حوالے سے ان کے خیالات سب سے سوا ہیں، ان سب نے ان کی شاعری میں گہرائی پیدا کی۔
افضال احمد سید نے اپنے موضوع عشق و جنوں اور اردو غزل میں میر کی شاعری کے کئی پہلوﺅں پر روشنی ڈالی اور ان کے عشق کے فلسفے کو تفصیل سے بیان کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی