Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شانگلہ میں خودکش حملے کے بعد چینی انجینئرز نے داسو اور بھاشا ڈیم پر کام روک دیا

Published

on

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی انجینئرز نے داسو اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبوں میں کام روک دیا،دونوں منصوبوں پر کام کرنے والے 11ہزار سے زائد مقامی ورکرز کو بھی چھٹیاں دے دی گئیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق داسو ڈیم میں 750جبکہ دیامر بھاشا ڈیم میں 500چینی انجینئرز کام کررہے ہیں،  انجینئرز نے شانگلہ دھماکے کے بعد دونوں منصوبو ں پر کام روک دیا ہے۔

چینی انجینئرز کی جانب سے کام روکنے باعث دونوں منصوبوں پر کام کرنے والے ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد مقامی ورکرز کو بھی چھٹیا دیدی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شانگلہ واقعے کے باجود مہمند ڈیم کے چینی انجینئرز تاحال سائٹ پر کام کر رہے ہیں،انتظامیہ کے مطابق چینی انجینئرز کے کیمپوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ان کی نقل و حمل محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین