Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین انرجی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

Published

on

پاکستان اور ڈنمارک میں گرین انرجی سے متعلق معاہدہ ہوگیا،کراچی میں ڈنمارک کے سفیر نے کہا سیلاب،گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا انسانوں کے لیے خطرہ ہے،موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے تناظرمیں ڈنمارک سفارت خانے کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کا کہناتھا کہ ڈنمارک نے پاکستان کے ساتھ تعاون کا آغاز کیاہے،جسے ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشیٹوکہا جاتاہے،جوپاکستان میں توانائی کے میدان میں تیکنیکی مہارت،معلومات اورپائیدارتوانائی کے تصورکو حقیقی معنوں میں ممکن بنانے کی کاوش ہے،ان کا عزم ہے کہ پاکستان کی ڈینش توانائی تک رسائی ہواورپاکستان کے اندربھی سبزتوانائی کی منتقلی کا آغازہو،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ گرین انرجی سے متعلق آگاہی اورعملی طورپراس کے ثمرات نمایاں ہو، منتظمین کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑی حقیقت ہے جس سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین