Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

12 جولائی کو آئی ایم ایف معاہدہ ہو جائے گا، شہباز شریف، 31 جولائی تک زرمبادلہ ذخائر 15 ارب ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف کا بورڈ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دے دے گا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد اس ماہ کے آخر تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ معاہدے طے پا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے وران مالی مدد پر چین، سعودی عرب اور عرب امارات کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔

روئٹرز کے مطابق پاکستان ان کے اتحادی ملکوں نے دوطرفہ فنانسنگ اور قرض رول اوور کرنے کے وعدے کر رکھے ہیں تاکہ پاکستان کے ختم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دیا جا سکے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پچھلے ماہ 4 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے تھے جو ایک ماہ کی درآمدی ضروریات پوری کرنے کے قابل بھی نہیں۔

روئٹرز ے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دوست ملکوں سے قرض کی راہ ہموار ہو جائے گی اور ملک کے زرمبادلہ ذخائر اس ماہ کے آخر تک 15 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

پاکستان میں اکتوبر میں عام انتخابات ہونے ہیں اور اور ایک سال عمران خان حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے والی شہباز شریف حکومت کو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا ہے، ملک میں مہنگائی عروج  پر ہے، ملک میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہباز شریف حکومت نے فروری سے اب تک آئی ایم ایف کے مطالبے پر کئی غیرمقبول فیصلے کئے ہیں، حکومتنے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے اور بجلی کی قیمتیں بھی ابھی مزید بڑھائی جانی ہیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے 385 ارب روپے کے مزید ٹیکسز اکٹھے کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، اور سٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 22 فیصد کردی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین