Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

احمد فرہاد کیس: ڈی جی آئی ایس آئی کو بتادیں بندہ ہر صورت چاہئے، جسٹس محسن اختر کیانی

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری دفاع سے تین بجے تک جواب طلب کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ تین بجے تک انتظار ہوگا اور پھر آرڈر دوں گا۔وہ آپ کو بہت متاثر کرے گا۔سیکٹر کمانڈر اور ڈی جی آئی ایس آئی کا ایک سو اکسٹھ کا بیان لکھیں ۔یہ اختیار کا غلط استعمال ہے۔عام آدمی کیوں آپ کو برا بھلا نہ کہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کےلیے دائر اہلیہ کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ایس ایس پی آپریشنز اور احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکلا نے عدالت کو آگاہ کیاکہ احمد فرہاد اسلام آباد اپنے گھر کے باہر سے گزشتہ ہفتے سے لاپتہ ہیں۔سترہ مئی کو احمد فرہاد کے نمبر سے واٹس ایپ کال آتی ہے ، ہمیں کہا گیا درخواست واپس لے لیں احمد فرہاد واپس آ جائے گا۔احمد فرہاد واپس نہیں آئے اس لئے ہم درخواست واپس نہیں لے رہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا  کہ کیا احمد فرہاد دہشت گرد ہے ؟ کیا بھارت سے آیا ہے یا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے؟ جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے آگاہ کیا کہ نہیں سر وہ دہشت گرد نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ادارے جو کر رہے ہیں اس کی سزا سب نے بھگتنی ہے ۔انہیں بندہ آئی ایس آئی سے چاہیے۔اپنے ڈی جی آئی ایس آئی کو بتا دیں بندہ ہر صورت چاہیے۔ایس ایس پی آپریشنز خود سے لیبل ہٹائیں کہ اغوا کرتے ہیں۔عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ یا آپ کا کوئی کبھی اغوا ہوئے ہیں؟ ڈریں اسوقت سے جب سب اغوا ہو جائیں۔

نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ نہیں کبھی ایسا نہیں ہوا۔جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسی لیے آپ کو احساس نہیں جن کا اغوا ہوتا ہے احساس ان سے پوچھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین