تازہ ترین
احمد فرہاد کیس: ڈی جی آئی ایس آئی کو بتادیں بندہ ہر صورت چاہئے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری دفاع سے تین بجے تک جواب طلب کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ تین بجے تک انتظار ہوگا اور پھر آرڈر دوں گا۔وہ آپ کو بہت متاثر کرے گا۔سیکٹر کمانڈر اور ڈی جی آئی ایس آئی کا ایک سو اکسٹھ کا بیان لکھیں ۔یہ اختیار کا غلط استعمال ہے۔عام آدمی کیوں آپ کو برا بھلا نہ کہے؟
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کےلیے دائر اہلیہ کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ایس ایس پی آپریشنز اور احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکلا نے عدالت کو آگاہ کیاکہ احمد فرہاد اسلام آباد اپنے گھر کے باہر سے گزشتہ ہفتے سے لاپتہ ہیں۔سترہ مئی کو احمد فرہاد کے نمبر سے واٹس ایپ کال آتی ہے ، ہمیں کہا گیا درخواست واپس لے لیں احمد فرہاد واپس آ جائے گا۔احمد فرہاد واپس نہیں آئے اس لئے ہم درخواست واپس نہیں لے رہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا احمد فرہاد دہشت گرد ہے ؟ کیا بھارت سے آیا ہے یا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے؟ جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے آگاہ کیا کہ نہیں سر وہ دہشت گرد نہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ادارے جو کر رہے ہیں اس کی سزا سب نے بھگتنی ہے ۔انہیں بندہ آئی ایس آئی سے چاہیے۔اپنے ڈی جی آئی ایس آئی کو بتا دیں بندہ ہر صورت چاہیے۔ایس ایس پی آپریشنز خود سے لیبل ہٹائیں کہ اغوا کرتے ہیں۔عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ یا آپ کا کوئی کبھی اغوا ہوئے ہیں؟ ڈریں اسوقت سے جب سب اغوا ہو جائیں۔
نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ نہیں کبھی ایسا نہیں ہوا۔جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسی لیے آپ کو احساس نہیں جن کا اغوا ہوتا ہے احساس ان سے پوچھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی