پاکستان
’ احسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں‘ توہین عدالت کی درخواست خارج
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نظم و ضبط والا انسان قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ احسن اقبال نے2018ء میں سیمینار سے خطاب میں یہ کہا کہ ان کی بھی عزت نفس کا تحفظ ہونا چاہیئے اور ہم نہیں سمجھتے کہ کچھ ایسا کہا گیا جس کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے۔
درخواست گزار محمود نقوی نے استدعا کی کہ میرا مدعا یہ ہے کہ کوئی بھی آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہے۔
جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان نے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کے سامنے تقریر نہ کیجیے، سپریم کورٹ کا توہین عدالت کا اختیار عام استعمال کے لیے نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے جذباتی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ ان کی عزت بھی کسی جج یا جرنیل کے برابر ہے اور میری نظر میں احسن اقبال بڑے سنجیدہ اور دانشور ہیں۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ یہ عدالت کو طے کرنا ہوتا ہے کہ توہین ہوئی یا نہیں۔
واضح رہے کہ 2 مئی 2018ء کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی