Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رات 4 بجے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی اتاری گئی ایئر سیال کے مسافر خوار، شام 4 بجے روانگی کا وقت دے دیا گیا

Published

on

کراچی سے اسلام جانے والی نجی ملکی ائیرلائن ائیر سیال کی ملتان اتاری جانے والی پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والے مسافر  رات 4 بجے سے ملتان ائیرپورٹ پر روانگی کے منتظر ہیں،پرواز کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتان ائیرپورٹ پر اتاراگیا،ملتان ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن  کی انتظامیہ غائب ہے،پرواز کے ذریعے  فیملیز بچے اور خواتین بھی سفرکررہے ہیں۔

مسافروں نے ملتان ائیرپورٹ پر ائیرسیال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا،ملتان ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پرواز خراب موسم کے باعث ملتان ائیرپورٹ پر اتاری گئی،ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کا متوقع وقت آج شام 4 بجے بتایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین