Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایئرلائنز کو غیرملکی پائلٹس پر انحصار کم کرنے پر مجبور کیا جائے، ایئرکرافٹ اونرز کا وزیر ہوابازی کو خط

Published

on

جنرل سیکریٹری پاکستان ائیرکرافٹ اونرزآپریٹرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ائیرلائنزانشورنس کے پیسے بچانے کے لیے پائلٹس کو تربیت کے لیے اپنی ائیرلائنوں میں شامل نہیں کررہیں۔

پاکستان ائیرکرافٹ اونرزآپریٹرایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرہوابازی کو خط لکھا گیا ہے، سیکریٹری جنرل کیپٹن عاصم نوازکا کہناہے کہ نئے پائلٹس کے کمی کی وجہ سے غیرملکی پائلٹس کی خدمات لینی پڑتی ہے، غیرملکی پائلٹوں کی پاکستانی ائیرلائنوں میں شمولیت سے بین الاقوامی کرنسی میں زرمبادلہ کی صورت تنخواہ اداکرنی پڑتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پائلٹس کی تربیت کی کمی کو کم کرنے کے لیے فلائنگ اسکولوں سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے، ملکی ائیرلائنز کو ریگولیٹر کے ذریعے مجبور کیا جائے کہ وہ غیر ملکی پائلٹس پرانحصار کم کریں، مستقبل کے لیے پائلٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیڈٹ پائلٹس کے طور پر نئے گریجویٹوں کا 25% کوٹہ رکھاجائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین