ٹاپ سٹوریز
سعودی عرب میں پرواز تاخیر پر ایئرلائنز کو بھاری جرمانے ہوں گے، مسافروں کو ہرجانہ دینا پڑے گا، نوٹیفکیشن جاری
سعودی عرب نے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے قوانین رائج کردیے،پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پرائیرلائن پربھاری جرمانے عائد ہونگے،مسافروں کو معاوضہ بھی اداکرنا ہوگا۔
سعودی ایوی ایشن (گاکا)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنا دیے جو 20،نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرائیرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اورمسافروں کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔
سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو احکامات جاری کردیے،پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پرائیر لائن مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ائیرلائن پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیرپرمسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولت مہیا کرے گی اورمسافروں کو قیام وطعام اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
ائیرلائن کی جانب سے 3 گھنٹے سے زائد پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور سہولت فراہم کرنا لازمی ہوگا،سعودی ایوی ایشن کے نئےقوانین کے تحت پرواز میں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر پرائیرلائن مسافروں کو فی کس 750 ریال دینے کی پابند ہوگی۔
پرواز کی منسوخی کی صورت میں ائیرلائن کو مسافروں کو 150 فیصد ٹکٹ کی ادائیگی کرنا ہوگی،امیگریشن کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرنے پرٹکٹ کی صورت میں 200 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔
مسافرکو وہیل چئیرسہولت فراہم نہ کرنے پرائیرلائن پر 500 سعودی ریال جرمانہ ہوگا،جبکہ بغیر کسی وجہ کے کسی دوسرے شہر طیارے کو اتارنے پر بھی مسافروں کو معاوضہ دینا ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور