Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب

Published

on

علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی اور پینل سامنے نہیں آیا۔

پشاور میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نور الحق قادری سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، ارباب جہانداد نائب صدر جبکہ علی اصغر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے ہیں۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گزشتہ انٹرا پارٹی انتخابات منظور نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے ہم سے بلّے کا نشان بھی چھین لیا، ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی، گرفتاریاں کی گئیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین