Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

علی امین گنڈا پور نے سینئر پارٹی رہنما عاطف خان اور ارباب شیر علی کو عہدوں سے ہٹا دیا

Published

on

Ali Amin Gandapur removed senior party leaders Atif Khan and Arbab Sher Ali from their posts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اختلاف رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔سینئر رہنما عاطف خان کو پشاور ریجن اور شیر علی ارباب کو ضلع پشاور کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ،مردان اور صوابی کے اضلاع پر مشتمل پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کی جگہ سابق ڈسٹرکٹ ناظم محمد عاصم خان پشاور ریجن کے صدر مقرر کر دیے گئے۔

سابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری کے عہدے ہر برقرار ہیں۔

اسی طرح ضلع پشاور کے صدر ارباب شیر علی کو ہٹا کر ان کی جگہ عرفان سلیم ضلع پشاور کے صدر تعینات کر دیے گئے جبکہ ملک شہاب ایڈووکیٹ ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغرخان نے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کی منظوری سے پشاور ریجن اور ضلع پشاور میں نئی تقرریوں کا نوٹیفیکشنز جاری کر دیے۔

عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شکیل خان کے حق میں بیان دینے پر علی امین گنڈاپور نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا شکیل خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وزارت سے ہٹایا گیا۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین