پاکستان
علی امین گنڈاپور تھانہ بنی گالا فائرنگ کیس میں بری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کو تھانہ بنی گالا میں درج فائرنگ کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔
اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ بیرون ملک ہونے کے باعث مدعی کا آن لائن بیان لیا گیا۔
مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، مدعی نے بتایا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ اس کی سکایب آئی ڈی دیں،عدالت نے سکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔
مدعی کے وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے،نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔
عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا۔ عدالت نے محمد ولید سے استفسار کیا کہ اس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کرلیا ہے۔
ولید نے بیان دیا کہ جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی