Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

علی مردان ڈومکی بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ نامزد

Published

on

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے میر علی مردان خان ڈومکی کے نام پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے جس کے بعد گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ اور قائد حزبِ اختلاف کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لیے ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد یہ معاملہ چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پاس تھا جہاں کثریتِ رائے سے میر علی مردان کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔

علی مردان ڈومکی نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے اور سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔ ان کا نام جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو تجویز کیا گیا تھا۔

سپیکر جان محمد خان جمالی کی جانب سے تشکیل کردہ چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حال ہی میں تحلیل ہونے والی صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے تین، تین رہنما شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین