Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عالیہ حمزہ کو مزید 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کا پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمے میں جسمانی دینے کی استدعا مسترد کر دی اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عالیہ حمزہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا اور شادمان پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔عدالت نے  عالیہ حمزہ کا   جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی  اور انہیں  14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا۔

عدالت نے ملزمہ کو 14  فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور نشاندہی کی کہ اُن کی موکلہ نو ماہ سے جیل میں ہے اب اس کی ضمانت ہوئی تو نئے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عالیہ حمزہ کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین