Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

افغانوں سمیت تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، وزیر داخلہ

Published

on

نگراں حکومت نے منگل کو تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جائیدادیں فروخت کر دیں اور یکم نومبر تک ملک چھوڑ دیں۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عبوری وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے۔ 5 نومبر کے بعد آنے والے ہر شخص کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کے لیے ویزا ہونا ضروری ہے۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم  کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف،سول و عسکری حکامت نے شرکت کی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا تحفظ اور فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں  کو نکلنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے، پاکستان میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی یکم نومبر سے پہلے چلے جائیں،یکم نومبر تک نہیں جاتے تو انفورسمنٹ کے تحت ڈی پورٹ کیا جائےگا،پاکستان واحد ملک ہے جہاں بغیر پاسپورٹ،ویزا کے لوگ آتے جاتےہیں، یکم نومبرسےکوئی غیرملکی شہری بغیرپاسپورٹ پاکستان میں داخل نہیں ہوسکےگا،پاکستان میں 5نومبر کے بعد جو بھی آئے وہ ویزا لے کرآئے۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹاسک فورس بنادی گئی ہے غیر قانونی شہریوں کی پراپرٹیز،کاروبارکو ضبط کیا جائےگا، غیرقانونی مقیم افراد کےساتھ کوئی پاکستانی ملوث ہوگا توکارروائی کی جائےگی، انٹیلی جنس،لااینڈانفورسمنٹ ایجنسیزغیرقانونی مقیم لوگوں کی پراپرٹی ضبط کریں گی، کسی بھی ملک کا رہنےوالا پاسپورٹ اور ویزےکےبغیر پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا، پاکستان میں غیرملکیوں نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوارکھےہیں، جعلی شناختی کارڈاورپاسپورٹ بنوانےوالوں کےڈی این اےٹیسٹ کرائیں گے۔

نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان اب آئین کے مطابق چلے گا،کسی جتھے کو پاکستانیوں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسےلوگوں کےڈی این اےہوں گےجوپاکستانی گھرانوں کےساتھ رہ رہے ہیں مگرپاکستانی نہیں،ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات دینےوالوں کانام صیغہ راز میں رکھاجائےگا اور انعام بھی دیا جائےگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست اقلیتی برادری کا تحفظ کرے گی اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی، یونینز کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،اسلام کےنام پر ریاست پرحملہ آور ہونےوالوں کو سختی سے کچلا جائےگا، جتھےبناکراقلیتوں کو نشانہ بنانےوالوں کو پروموٹ نہیں ہونےدیں گے۔

اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی،ڈالراسمگلنگ کیلئے جوائنٹ چیک پوسٹس بنادی گئی ہیں، 14جوائنٹ چیک پوسٹس بلوچستان،10 پنجاب اور 5 خیبرپختونخوا میں ہیں، بجلی چوری کے حوالےسے بھی آپریشنز کر رہے ہیں،بجلی،ڈالر چور،گندم،چینی اسمگلنگ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، پاکستانی معاشرےمیں منشیات کازہرپھیلتاجارہاہے، نگران وزیراعظم کی ہدایت پرسخت ترین اقدامات کررہے ہیں، پاکستانی قوم کو آئین اور قانون کے ذریعے ڈسپلن کے پابند کریں گے۔

ملک میں دہشتگردی کی لہر اور اس میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جنوری سےاب تک 24 خودکش حملےہوئے،14 افغانیوں نےکئے، 12ربیع الاول کوہنگومیں حملہ کرنےوالےدہشتگردافغانی تھے،  افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پرحملےہوتےہیں اس میں کوئی دورائے نہیں،  افغان شہری پاکستان میں حملوں میں ملوث ہوتےہیں، تمام شواہدموجود ہیں، شیخ ہیبت اللہ نےفتویٰ دیا ہے اس پر بھی عمل نہیں کیا جارہا، بحیثیت قوم ہم نےایمان،اتحاد،تنظیم کےاصولوں کوچھوڑ دیاہے۔

ملک میں موجود افغان مہاجرین کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں جوبھی ویزالےکرآئےگاریاست کامہمان ہوگا، ہم توچیزیں ٹھیک کررہے ہیں،صرف یہ کہہ رہے ہیں غیرقانونی طورپرکوئی بغیرویزاپاکستان نہیں آسکتا، پاکستان میں اس وقت 4.4ملین افغانی موجود ہیں، 1.42ملین افغانی پاکستان میں رجسٹرڈہیں، غیرقانونی افغان 1.73ملین ہیں جو کہیں رجسٹرڈ نہیں، قانونی طور پر جو ویزا لے کر آئے گا، کاروبارکرے گا ، ہم پروموٹ کریں گے، پاکستان میں جوافرادغیرقانونی طورپرمقیم ہیں وہ صرف افغانی نہیں۔

قومی ڈیٹا بیس ادارے نادرا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ نادراایک نیشنل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ہے، کیامیرایاآپ کاڈیٹا،فیملی ٹری اہم نہیں، نیشنل سکیورٹی اور آئی ٹی دونوں کا تجربہ مل کر نادرا کو بہتر  کرےگا، کالی بھیڑوں کی نشاندہی کے بعد انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، ایک ویب پورٹل بنایا جارہا ہے جس میں عوام ہم سے معلومات شیئرکریں گے۔

وزیرداخلہ نے اپنے مینڈیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہم محدود مدت کیلئےآئے ہیں، ہم عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گے،آنےوالی حکومت خود فیصلہ کرےگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین