Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سکھ علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام، بھارت کینیڈا تعلقات کشیدہ، تجارتی مشن ملتوی

Published

on

کینیڈا کی وزیر تجارت میری این جی نے اکتوبر میں بھارت کے لیے طے شدہ تجارتی مشن کو ملتوی کر دیا،یہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کینیڈین  ہم منصب کے ساتھ جی 20 سربراہ اجلاس میں روا رکھے گئے سلوک کے بعد کیا گیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر تجارت کی ترجمان  نے کوئی وجہ بتائے بغیر کہا، اس وقت، ہم بھارت کے لیے آنے والے تجارتی مشن کو ملتوی کر رہے ہیں۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ باضابطہ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے والے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے صرف ایک مختصر غیر رسمی ملاقات کی تھی۔

ہندوستان میں اپنی آبائی ریاست پنجاب سے باہر سکھوں کی سب سے زیادہ آبادی کینیڈا میں ہے، اور یہ ملک خالصتن تحریک کے بہت سے مظاہروں کا مقام رہا ہے جس نے ہندوستان کو ناراض کیا ہے۔

نریندر مودی اور جسٹن ٹروڈو کی ملاقات کے بعد بھارت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، سفارتی احاطے کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کو ہندوستان نے کہا تھا کہ اس نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی بات چیت روک دی ہے۔ کینیڈا نے اس ماہ کے شروع میں بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا۔

صرف چار ماہ قبل دونوں ممالک نے کہا تھا کہ ان کا مقصد اس سال ایک ابتدائی تجارتی معاہدے پر متفق ہونا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین