Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور کے سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں مبینہ کرپشن، آڈیٹر جنرل نے نوٹس لے لیا

Published

on

سکولوں میں درجہ چہارم اور 17 اے رولز کے تحت بھرتیوں میں مبینہ کرپشن کا آڈیٹر جنرل پنجاب لاہور ریجن نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

آڈیٹر جنرل پنجاب لاہور ریجن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مراسلہ لکھ کر ریکارڈ کی عدم دستیابی اور عملے کے عدم تعواون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آڈیٹر جنرل لاہور ریجن کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو کے نام  جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان کے دفتر کے افسر اور عملہ آڈٹ میں دلچسپی نہیں لے رہا اور آڈٹ کے لیے درکار ریکارڈ بھی مہیا نہیں کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے لیے مقررہ وقت کی کمی کے باعث آڈٹ میں دشواری ہے، اپنے افسروں اور عملے کو تاکید کریں کہ وہ ریکارڈ کی فراہمی اور دوران آڈٹ اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

مراسلے میں جو ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اس میں مشتہر کی گئی اسامیوں کا اشتہار، امیدوار کی درخواست کی نقل جس پر متعلقہ افسر کی جانب سے ڈائری نمبردرج ہو،ادارہ جاتی سلیکشن کمیٹی کے منٹس اور میرٹ لسٹ شامل ہے۔

اس کے علاوہ ملازمت کی پیشکش کا لیٹر، امیدواروں کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ، جوائننگ رپورٹ، جوائننگ قبول کئے جانے کی رپورٹ ، کیریکٹر/ حاضری کی تصدیق کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین