دنیا
ڈنمارک میں قرآن پاک کی مبینہ بیحرمتی، عراقی مظاہرین کا ڈینش سفارتخانے کی جانب مارچ، فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے
ڈنمارک میں قرآن پاک کی مبینہ بیحرمتی پر عراق میں آج صبح، ہفتہ کے روز،مظاہرین نے بغداد میں ڈینش سفارتخانے تک مارچ کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
عراقی مظاہرین پر آنسو گیس کی ویڈیز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ڈنمارک کے سفارتخانے کی طرف مارچ سویڈن کے سفارتخانے میں آگ لگانے کے دو دن بعد کیا گیا ہے۔
جمعہ کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے عراقی سفارتخانے کے باہر چوک میں ایک کتاب کو آگ لگائی جسے قرآن پاک بتایا گیا اور اس واقعہ کو فیس بک پر لائیو سٹریم کیا گیا۔ اس واقعہ میں ملوث گروپ نے خود کو ’ ڈینش پیٹریاٹ ‘ بتایا۔اس گروپ نے کتاب کے ساتھ عراق کا قومی پرچم بھی جلایا۔
عراق نے مظاہرین کے جانب سے سعیڈن کے سفارتخانے میں آگ لگانے کی مذمت کی تھی تاہم قرآن پاک کی دوبارہ بیحرمتی کی اجازت پر سویڈن کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔