دنیا
روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر مبینہ دھماکہ، یوکرین کے لیے ماسکو کی اہم سپلائی لائن متاثر
روس کے حکام نے کہا ہے کہ کریمیا کا ایک پل کو، جو یوکرین جنگ کے لیے اس کی اہم سپلائی لائن ہے، ایک ’ ہنگامی‘ صورت حال میں نقصان پہنچا ہے اور دو افراد ہلاک، ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ یوکرین میڈیا کا کہنا ہے کہ پل پر دھماکے ہوئے، روس اور کریمیا کو ملانے والے اس پل پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔
کریمیا کا یہ 19 کلومیٹر طویل ریل اور روڈ پل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے ایک ہے جن پر انہیں فخر ہے اور 2022 میں اس پل کی مرمت کے بعد صدر پیوٹن نے اس پل پر مرسڈیز چلائی تھی۔
روس کے مقرر کردہ کریمیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال پل کے 145 ویں پلر پر پیدا ہوئی لیکن انہوں نے ہنگامی صورتحال کی وضاحت نہیں کی۔
روس کی ٹرانسپورٹ کی منسٹری نے کہا ہے کہ پل پر سڑک کو نقصان پہنچا اور پلر محفوظ رہے، اس بیان میں بھی نقصان کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
یوکرین کے میڈیا کے مطابق پل پر دھماکے سنے گئے۔ ویگنر گروپ سے منسلک تیلیگرام چینل نے کہا کہ پل پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔
آج پیر کی صبح پل پر ایک کار میں سفر کرنے والی لڑکی کے والدین اس حادثے میں ہلاک ہوئے اور لڑکی زخمی ہوئی لیکن اس حادثے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پل کو شدید نقصان پہنچا ہے تو روس کی فوجی سپلائی لائن متاثر ہوگی، کیونکہ اس پل کے علاوہ صرف ایک اور زمینی راستہ ہے جو بحیرہ ازوف کی ساحلی شاہراہ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی