Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے

Published

on

لاہور کےعلاقے شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس مقابلہ ندیم سرور گھاٹی رنگ روڈ کے قریب ہوا، جہاں چار ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ناکے پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو اس دوران دو موٹرسائیکل سوار پکڑے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔

پولیس پکڑے جانے والوں ڈاکوو ں سے پوچھ گچھ کررہی تھی کہ اس دوران فرار ہونے والے ملزمان نے واپس آکر پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کے دونوں ساتھی مارے گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ذیشان اور عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین