Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امیر بالاج قتل کیس، قاتل فوٹوگرافر کے بھیس میں تھا، نامزد ملزم گوگی بٹ کی دبئی فرار کی کوشش ناکام

Published

on

لاہور میں انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں ملزم کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ملزم اندر داخل ہونے کے لیے کیمرہ مین بن کرگیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو کو اتوار 18 فروری کی شب ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اور 25 سال سےنامزد ملزم گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔ قتل کے الزام میں پولیس نے گوگی بٹ کے گھرپرچھاپہ مارکرچارگن مینوں کے علاوہ حملہ آورکی بیوی کو بھی حراست میں لے رکھا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور مظفر حسین شادی کی تقریب میں کیمرہ مین بن کر داخل ہوا تھا۔ ملزم ویڈیو بنانے کے لیےا میربالاج کے قریب گیا جہاں اس کی تلاشی بھی لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کے قریب آنے پر دوسری بار بھی ملزم کی تلاشی لی گئی تاہم اس سے کوئی مشتبہ چیز نہ ملی۔ ملزم کو تیسری بار امیر بالاج کے قریب جانے سے قبل وہاں موجود دیگر ساتھیوں نےاسلحہ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آورنے اسی پستول سےامیربالاج پر فائرنگ کی، اور اس حملے کے دوران ہی ساتھیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

دریں اثنا امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس  میں نامزد خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی اسلام آباد سے دوبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ بھیس بدل کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا،پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا،خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ پہلے ہی دبئی فرار ہوچکا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا پستول بھی پولیس کو مل گیا ہے،حملہ آور کا پستول پولیس اہلکار شکیل بٹ سے برآمد ہوا،شکیل بٹ نے حملہ آور کا پستول قبضہ میں لیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل بٹ کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین