Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امیر بالاج کا قتل، گوگی بٹ کے گھر چھاپہ، حملہ آور مظفر کے دوسرے فون سے اہم شواہد مل گئے

Published

on

لاہورکے علاقہ  چوہنگ  میں بالاج ٹیپو کے قتل کے بعد پولیس نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے گھر چھاپہ مارا لیکن گوگی بٹ اور اس کے گن مین چھاپے سے پہلے فرار ہو چکے تھے، حملہ آور مظفر حسین کی بیوی کو زیر حراست رکھا گیا ہے جس نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کینال روڈ پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،چھاپےسے قبل  گوگی بٹ اور اسکے گن مین فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کے موبائل فون کی لوکیشن دوبارہ لی جارہی ہے، پولیس ٹیموں نے لاہور سے باہر بھی چھاپے مارے۔

امیر بالاج پر حملہ کرنے والے مظفر حسین کی بیوی کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے، جس نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ انویسٹیگیشن پولیس نے حملہ اور کا دوسرا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔ حملہ آور دوسرے موبائل سے گوگی بٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست خاتون نے بتایا کہ مظفر حسین 25 سال  سے  گوگی  بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔

فون ڈیٹا کے مطابق واردات کے روز حملہ آور نے گوگی بٹ سے متعدد  بار رابطہ کیا، حملہ آور مظفر پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پر مجرمانہ کاروائیاں کرتا رہا ہے،ملزم مظفر نے اپنے بہنوئی کو بھی گولیاں ماری تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور مظفر کی چار شادیاں ہیں اور مختلف مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے،رابطہ ثابت ہونے پر  گزشتہ رات پولیس نے گوگی بٹ کے گھر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران چار گن مین کو حراست میں لے لیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین