Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پیکا ایکٹ 2006 میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

Published

on

وزیراعظم نے یپکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی،پیکا ایکٹ  کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام  کی منظوری بھی  دیدی گئی۔

نیا تجویز  شدہ پیکا بل 2024 کابینہ کی  منظوری کے بعد پارلیمنٹ  میں پیش کیا جائے گا،پیکا قانون ترمیمی  بل کے تحت ڈیجیٹل  رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ  اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اورڈیجیٹل  رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام  کی تجویز دی تھی،مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 اور ڈیجیٹل  رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔

اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشورے دے گی،ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ  کے ذمہ دارانہ استعمال  اور ضوابط  کی تعمیل کو یقینی بنائے گی۔

مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پرقانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔

اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ڈیجیٹیل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین