تازہ ترین
150 سال پرانے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم، انتظامی معاملات محکمہ داخلہ سے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل
پنجاب میں کمرشل تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کے خاتمے کے لئے ایک انقلابی اقدام، 150 سال پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔
ڈرامہ ایکٹ 1876 کے انتظامی معاملات محکمہ داخلہ سے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں منتقل کر دیے گئے ،ڈرامہ ایکٹ 1876 کا نیا نام اب "پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023” ہو گا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل بلال حیدر نے کہا کہ 150 سال پرانا ڈرامہ ایکٹ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، پرانے ڈرامہ ایکٹ میں کئی قانونی پیچیدگیاں اور خامیاں تھیں۔
سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023 کے نفاذ سے پنجاب آرٹس کونسل کمرشل تھیٹرز کے حوالے سے اب اپنے قواعد و ضوابط بنائے گا۔
سید بلال حیدرکے مطابق نئے ڈرامہ ایکٹ کے تحت تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی