تازہ ترین

150 سال پرانے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم، انتظامی معاملات محکمہ داخلہ سے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل

Published

on

پنجاب میں کمرشل تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کے خاتمے کے لئے ایک انقلابی اقدام، 150 سال پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

ڈرامہ ایکٹ 1876 کے انتظامی معاملات  محکمہ داخلہ سے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں منتقل کر دیے گئے ،ڈرامہ ایکٹ 1876 کا نیا نام اب "پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023” ہو گا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل بلال حیدر نے کہا کہ   150 سال پرانا ڈرامہ ایکٹ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، پرانے ڈرامہ ایکٹ میں کئی قانونی پیچیدگیاں اور خامیاں تھیں۔

سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023 کے نفاذ سے پنجاب آرٹس کونسل کمرشل تھیٹرز کے حوالے سے  اب اپنے قواعد و ضوابط بنائے گا۔

سید بلال حیدرکے مطابق نئے ڈرامہ ایکٹ کے تحت تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version