Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

فنانس بل میں ترمیم، سیلز ٹیکس آڈٹ کے لیے ایف بی آر کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا

Published

on

قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں فنانس بل میں ترمیم کا مسودہ پیش کردیاگیا۔ترمیمی فنانس بل میں سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے ایف بی آر افسران کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا، ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا حاصل کرنے کا اختیار ہو گا۔

ترمیمی مسودے کے مطابق سیلز ٹیکس آڈٹ کے دوران انفرادی حیثیت یا مجاز اتھارٹی کو پیش ہونا ہو گا، سیلز ٹیکس آڈٹ میں چھ سال سے پرانا ریکارڈ ایف بی آر نہیں طلب کر سکے گا،ایف بی آر میں ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کیا جائے گا جوٹیکس چوری اور فراڈ روکنے کیلئے کام کرے گا۔ونگ میں فراڈ انویسٹی گیشن ، لیگل اوراکاؤنٹنٹس یونٹ قائم ہوں گے۔

ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ میں چیف انویسٹیگیٹر کیساتھ سینئر انویسٹیگیٹر، جونیئر انویسٹیگیٹر و دیگر عملہ شامل ہو گا،ونگ میں سینئر فرانزک اینالسٹ، سینئر ڈیٹا اینالسٹ و دیگر اسٹاف بھی شامل ہو گا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین