Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

امریکا الیکشن میں دھاندلی کے سدباب کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے، عمران خان

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے زریعے امریکہ کیلئے پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکہ کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزی صاف کرنے کیلئے، جمہوری بنانے کیلئے اور کریڈیبل (قابل بھروسہ) بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں‘۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکہ نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے۔ امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امریکہ الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین