ٹاپ سٹوریز
امریکی سفیر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات،امریکی شہریوں کی سکیورٹی، یو ایس ایڈ پر تبادلہ خیال
پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ملاقات کی۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد دورہ ہے ، اس سے پہلے کسی بھی امریکی سفیر اس سطح پر ملاقاتیں نہیں کرتے تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق امریکی سفیر کے ساتھ امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز، اکنامکس آفیسر ڈگلس جونسٹن، سکیورٹی اتاشی مائیک ڈائمنڈ، سکیورٹی ایڈوائزر صفدر علی راؤ بھی موجود تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملاقات میں پنجاب پولیس اور امریکا کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی امور میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔امریکی سفیر نے دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں پنجاب پولیس کی قربانیوں، کردار اور کامیابیوں کو سراہا۔پنجاب پولیس اور امریکی سکیورٹی اداروں کے مابین دہشت گردی و شدت پسندی کے تدارک کیلئے ورکنگ ریلشن شپ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ دوران ملاقات لاہور سمیت پنجاب بھر میں امریکی شہریوں کے سکیورٹی امور، یو ایس ایڈ پروگرامز بھی زیر غور آئےْ
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق امریکہ کے سکیورٹی ٹریننگ پروگرامز میں پنجاب پولیس کے نوجوان افسران کی نمائندگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،امریکی سفیر اور آئی جی پنجاب نے ڈویژنل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں فارنزک لیبس کے سیٹلائٹ یونٹ کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سنٹرل پولیس آفس کی شہدا اور غازی والز کا وزٹ کروایا
امریکی سفیر کو سی پی او میوزیم میں پولیس سے متعلقہ تاریخی نوادرات بھی دکھائی گئیں، آئی جی پنجاب نے امریکی سفیر کو سنٹرل پولیس ڈیش بورڈ کی ورکنگ اور مانیٹرنگ سسٹم بارے بھی بریف کیا۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امریکی شہریوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح ہے، وکٹم سپورٹ خواتین افسران کو جدید تربیت فراہم کرنے پر یو ایس آئی ڈی کے شکر گذار ہیں،پنجاب پولیس صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے پر کاربند، پنجاب پولیس 15 فیصد خواتین پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی سفیر کو تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز کے اغراض و مقاصد اور سہولیات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ شہریوں کو خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے آئی ٹی اصلاحات اور سیف سٹیز کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھا رہے ہیں،ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد پولیس خدمت مراکز کی سٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی سفیر کو منشیات کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امریکی تعاون سے پولیس کے ٹریننگ اداروں کے تربیتی معیار میں اضافہ، فورس کو جدید ساز و سامان سے آراستہ کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران پنجاب پولیس کے مرکزی فنگر پرنٹس بیورو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدید سکلز سے اپ گریڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکن سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر ، ایس ایس پی ندا عمر چھٹہ، ایس پی اقبال ٹاؤن عقیلہ نقوی، اے ایس پی سیدہ شہربانو سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی