تازہ ترین
وفاق کے ذمہ واجبات کی وصولی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، عدالت بھی جا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وفاق کے ذمے صوبے کے واجبات کی وصولی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایات جاری کردیں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے بقایاجات کی صولی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،صوبے کے حقوق کیلئے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔
پشاور میں وفاق سے جڑے صوبے کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ایک ماہ کے اندر صوبے کے بقایا جات اور دیگر حقوق کیلئے پلان آف ایکشن مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو وفاق کے ذمے صوبے کے واجبات اور دیگر مالی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس کے شرکا ءکو بتایا گیا کہ اے جی این قاضی فارمولہ کے تحت پن بجلی کے خالص منافع جات کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی حکومت کی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے کے بقایا جات الگ ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،موجودہ آبادی کے تناسب سے این ایف سی میں صوبے کا شیئر 19.64 فیصد بنتا ہے، جبکہ صوبے کو اس وقت این ایف سی کا صرف 14.16 فیصد شیئر ملتا ہے، اسی طرح ضم اضلاع کے دس سالہ ترقیاتی پلان کے تحت صوبے کو 500 ارب روپے کے مقابلے میں اب تک صرف 103 ارب روپے ملے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وفاق سے جڑے صوبے کے مالی معاملات کا کیس مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لئے تمام متعلقہ دستاویزات تیار رکھی جائیں،اپنے آئینی حقوق کےلئے تمام دستیاب فورمز پر اٹھائیں گے، معاملہ مؤثر انداز میں اٹھانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں، تاہم اگر وفاق سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی تو عدالت بھی جائینگے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور